صحت و سائنس
06 اپریل ، 2015

خیبرپختونخوا ،ڈاکٹروں نے بائیومیٹرک حاضری سسٹم مستردکردیا

خیبرپختونخوا ،ڈاکٹروں نے بائیومیٹرک حاضری سسٹم مستردکردیا

پشاور......خیبرپختونخوا کےڈاکٹروں نے اسپتالوں میں حاضری لگانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم مستردکردیا ہے،پیپلز ڈاکٹر فورم کے سیکرٹری اطلاعات داؤد اقبال کا کہنا ہےکہ ڈاکٹروں کی کارکردگی کا اندازہ اسپتال میں حاضری سے نہیں بلکہ ان کے کام سے لگایا جائے،ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی نمائندہ پانچ تنظیموں کے اجلاس کےبعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایف کےسیکرٹری اطلاعات داؤد اقبال نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی تنظیموں نےبائیومیٹرک سسٹم مسترد کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی اسپتالوں میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے،انہوں نےمؤقف اختیارکیاکہ ڈاکٹروں کے کوئی ڈیوٹی ٹائمنگ نہیں ہوتے،انہیں چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کال کیا جاسکتا ہے جبکہ بائیومیٹرک سسٹم صرف دفتری اوقات تک ہی محدود ہوتا ہے۔

مزید خبریں :