06 مئی ، 2012
بیجنگ …این جی ٹی …مہم جو نوجوان ہر وقت کسی نہ کسی خطرے سے کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں جس کے لیے انہیں خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ایسا ہی ایک نظارہ چین کے صوبےZhejiangمیں دیکھنے کو ملا جہاں چار ماہر ڈائیورز پر مبنی چینی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ہوا میں گاڑیاں ایک دوسرے پر سے گزارنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔اس خطرناک کرتب کو سر انجام دینے کے لیے دو ڈرائیورز نے بائیک اور دو نے گاڑیاں کی اسٹےئرنگ وہیل سنبھالا اور تیز رفتاری سے موٹر بائیک اور گاڑیاں دوڑاتے ہوئے آئے۔ ایک ریمپ سے دوسری جانب کے ریمپ پر پہنچنے کے درمیانی فاصلے میں ان چاروں ڈرائیورز نے ہوا میں ہی اپنی گاڑیاں ایک دوسرے پر سے گزارتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔کئی موٹر گاڑیوں کے ہوا میں ہی ایک دوسرے پر سے گزرنے کے منفرد کارنامے کی حیثیت سے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔