کاروبار
10 اپریل ، 2015

12 اپریل کو تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی ، چیئرمین پی ٹی اے

 12 اپریل کو تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی ، چیئرمین پی ٹی اے

لاہور.........چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کو تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی۔انٹرنیشنل رومنگ روکنے کا سسٹم موجود نہیں۔ یو ٹیوب کھولنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔لاہور میں نجی موبائل کمپنی اور بس سروس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ سموں کی تصدیق کی آخری تاریخ 12 اپریل ہے جس میں توسیع نہیں کی جا رہی۔7 کروڑ 70 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی جبکہ ڈیڑھ کروڑ سمیں بند کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے موبائل سگنلز پاکستان آتے ہیں ۔انٹرنیشنل رومنگ روکنے کا پاکستان میں کوئی سسٹم نہیں ۔غیر ملکی باشندوں پر دوسے زائد سمیں رکھنے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کاکہنا تھا کہ یوٹیوب کھولنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :