25 جنوری ، 2012
لندن…برطا نیہ میں مکڑی کے جا ل سے بنا یا گیا دنیا کا سب سے بڑا لباس تیار کرلیاگیا ہے ۔چار میٹر لمبے اس سنہرے گا ؤن کی تیاری میں عا م دھاگے نہیں بلکہ جزائر مڈ غا سکر کے پہا ڑوں میں پا ئی جانے والی مخصو ص نسل کی دس لا کھ سے زائد مکڑ یو ں کے جا ل کے تا ر استعما ل کیے گئے ہیں۔ ا س منفرد گا ؤن کی تیاری میں کل پانچ سال کاعرصہ لگا ہے جسے ما ہر کا ریگروں نے ہا تھ سے چلا ئی جانے والی کھڈی پر بنُ کرلند ن کے ایک میوزیم میں نما ئشکے لیے پیش کردیا ہے ۔