07 مئی ، 2012
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 243 اور پی پی 245 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، تازہ معلومات کے مطابق پی پی 243 سے مسلم لیگ ن کے حسام الدین کھوسہ اور پی پی 245 سے مسلم لیگ ق کے سردار محمد لغاری کو برتری حاصل ہے۔ پی پی 243 کے 62 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حسام الدین کھوسہ 14ہزار 562 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار امتیاز لغاری 7794 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ڈی جی خان کے دوسرے حلقے پی پی 245 کے 75 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آنے پر سردار محمد لغاری کو 15ہزار 14 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوار ذیشان لغاری 6547 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن کے مرزا تالپور 6246 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر ہیں۔