07 مئی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دینے کیلئے قرار داد صوبائی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ فاٹا کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نمائندگی دینے کیلئے ایک قرار داد پیش کی گئی جسے صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں نمائندگی دینے کی قرار داد پر سینئر وزیر بشیر بلور سمیت اپوزیشن اراکین نے بحث کی جس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے اسے متفقہ طور پر منظور کیا۔