دلچسپ و عجیب
24 اپریل ، 2015

عمر کوٹ کا تاریخی قلعہ زبوں حالی کا شکار

عمر کوٹ کا تاریخی قلعہ زبوں حالی کا شکار

مر کوٹ.......تاریخ کسی بھی قوم کی میراث اور دھرتی کا اثاثہ کہلاتی ہے مگر سندھ میں متعلقہ محکمہ کی غفلت و لاپروائی کے سبب صدیوں پرانی تاریخ کے نقوش مٹتے جا رہے ہیں۔ عمرکوٹ کا تاریخی قلعہ بھی انھی تاریخی آثاروں میں سے ہے جو وقت رفتہ کے ساتھ اپنی شناخت کھو رہا ہے۔سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی وجہ شہرت تو اس دھرتی پہ مغل شہنشاہ اکبر کی پیدائش اور عمر ماروی کی داستان ہے مگر عمرکوٹ کا تاریخی قلعہ یہاں کی ہمیشہ پہچان رہا ہے تاہم تاریخ کے یہ اوراق اب دھندلاتے جا رہے ہیں قلعے کی بلند دیواریں زمین بوس ہو رہی ہیں جبکہ قلعے کے اندر صدیوں پرانی تعمیرات بھِی مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں ایک اونچا چبوترا اور توپ موجود ہے مگر وہ بھی اپنی اصل ہیئت کھو تے جا رہے ہیں۔ قلعے کے اندر ایک میوزیم بھی واقع ہے جہاں مغلیہ،سومرو،کلہوڑا اور قدیم ادوار کے بادشاہوں کے زیر استعمال ہتھیاراور جنگی سامان موجود ہے جسے بھی زنگ لگ رہا ہے۔ مغلیہ ادوار کی تصاویر،تحریریں،قدیم مورتیاں اور دیگر نسخے بھی زمانے کی دست برد کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔ایک المیہ یہ بھی ہے کہ یہاں آنے والوں سیاحوں کے لیے پانی اور چھاؤں تک کا کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ چند ماہ قبل چوری ہونے والے قیمتی نوادرات کا بھی کچھ پتا نہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مرمت اور دیکھ بھال کے ذریعے نہ صرف اس قلعے کی تاریخی حثیت کو بحال کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :