08 مئی ، 2012
پنجگور … پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب پارکنگ میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بم کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں پارکنگ ایریا میں کھڑی کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔