دنیا
26 جنوری ، 2012

غیر قانونی اثاثے عرب ممالک کے حوالے کر دیئے،سوئٹزرلینڈ

غیر قانونی اثاثے عرب ممالک کے حوالے کر دیئے،سوئٹزرلینڈ

جنیوا … سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں رکھے سابق عرب حکومتی عہدیداروں کے 1.83 ارب ڈالر مالیت کے غیر قانونی پوشیدہ اثاثے ان کے ملکوں کے حوالے کر دیئے ہیں۔جنیوا میں عالمی ماہرین کے ایک سیمینار کے دوران سوئس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ نے بعض عرب ریاستوں جن میں گذشتہ سال بغاوتوں کے نتیجے میں حکومتیں تبدیل ہوئیں کے اعلیٰ عہدیداروں کے سوئس بینکوں میں 1.7ارب فرانک (1.83 ارب ڈالر) کے غیر قانونی اثاثے واپس کردیئے ہیں ،جبکہ سوئٹزرلینڈ نے یہ اقدام اپنے مالیاتی نظام کے تحفظ اور عالمی مالیاتی جرائم کیخلاف لڑنے کیلئے کیا ‘ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوئس عدالتوں نے سوئٹزر لینڈ میں تیونس اورمصر میں موجود منجمداثاثوں کی تحقیقات کو بھی وسیع کردیا ہے۔

مزید خبریں :