08 مئی ، 2012
پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے موبائل ٹیموں کو پیشگی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پولیو مہم کو زیادہ موثر بنانے کے لئے قطرے پلانے والی ٹیموں کو پیشگی میں اعزازیے دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل ٹیموں کو عدم ادائیگی کی وجہ سے کئی یونین کونسلوں میں مہم بروقت نہیں ہوسکی تھی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پر اب بھی کروڑوں روپے ٹیموں کے اعزازیے کی مد میں واجب الادا ہیں۔ پولیو ٹیموں کو فی ممبر روزانہ ڈھائی سو روپے اعزازیہ دیا جاتا ہے۔