08 مئی ، 2012
اسلام آباد… این آر او عمل درآمد کیس کے حوالے سے وزیراعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تفصیلی فیصلہ 77صفتحات پر مبنی ہے جسے بینچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے تحریر کیا، اس کے علاوہ جسٹس آصف کھوسہ نے 6 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔ واضح رہے کہ 26اپریل کو سات رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی تھی۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر عدالت کا مذاق اڑایا، عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کیا، توہین عدالت کا ممکن نتیجہ رکنیت سے 5سالہ نا اہلی بھی ہے، اعلیٰ ترین عہیدیدار حکم پر عمل نہیں کرے گا تو سارا عدالتی نظام تباہ ہو جائیگا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نا اہلی سے متعلق وزیراعظم کے وکیل کو معلوم تھا لیکن انہوں نے اس پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ تفصیلی فیصلے میں آرٹیکل 63ون جی کے ممکنہ اثر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔