پاکستان
09 مئی ، 2012

ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان

ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان

رتوڈیرو…سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے اپنی جماعت کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے،ممتاز بھٹو نے یہ اعلان آج رتو ڈیرومیں ہونے والے جلسے عام سے خطاب کے دوران کیا۔ممتاز بھٹونے کہا کہ ہم اب مسلم لیگ ن کے ممبر ہیں،اور اس کے پرچم تلے جدوجہد کریں گے۔ممتاز بھٹو نے کہا کہ چھبیس سال ننگے پیروں جدوجہدکرنے والے اب میدان میں نکلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج تک بینظیر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کچھ نہیں کیا۔

مزید خبریں :