پاکستان
09 مئی ، 2012

بنوں جیل حملہ : کمشنر، ڈی آئی جی سمیت 150 اہلکار غفلت کے مرتکب قرار

بنوں جیل حملہ : کمشنر، ڈی آئی جی سمیت 150 اہلکار غفلت کے مرتکب قرار

بنوں … بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے اور قیدیوں کو چھڑانے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دی گئی، رپورٹ میں کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی پی او بنوں سمیت 100 سے زائد سرکاری اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے اور پرویز مشرف پر حملے کے ملزم عدنان راشد سمیت متعدد قیدیوں کو چھڑانے کے معاملے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، تین رکنی کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کمشنر بنوں، ڈی آئی جی بنوں، ڈی پی او بنوں اور تقریباً 150 سرکاری اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ میر علی اور تحصیلدار نے بھی حملے کے دوران غفلت برتی۔ بنوں حملے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 22 صفحات اور 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے پہلے حصے میں حملہ آوروں کے راستے اور طریقہ کار کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے حصے میں سرکاری اہلکاروں کی غفلت کا ذکر ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کے تیسرے حصے میں جیلوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق سفارشات شامل کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :