پاکستان
09 مئی ، 2012

صوبوں کا قیام لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر ہونا چاہئے، آفاق احمد

صوبوں کا قیام لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر ہونا چاہئے، آفاق احمد

کراچی … مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم سرائیکی صوبے کی قرار داد اسمبلی میں پیش کرسکتی ہے تو مہاجر صوبے کی کیوں نہیں؟، صوبوں کا قیام انتظامی بنیادوں پر ہونا چاہئے، لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، جن لوگوں نے عوام سے جھوٹ بول کر لیاری میں آپریشن اور بے گناہ افراد کو قتل کیا ان کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ لیاری میں آپریشن فرمائش پر کیا گیا، آپریشن کے دوران کئی پولیس اہل کار جاں بحق ہوئے اور قومی وسائل کو بھی نقصان پہنچا، لیاری میں منظم منصوبہ بندی کے تحت بے گناہ افراد مارے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عوام سے جھوٹ بول کر لیاری میں آپریشن کیا ان کا نوٹس لیا جانا چاہیے، جو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان کے لواحقین کی مالی معاونت اور پولیس میں ملازمت دی جاء، لیاری میں بے گناہ افراد کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہونا چاہئے۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کی مذمت کرتے ہیں، سرائیکی عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، صوبوں کا قیام انتظامی بنیادوں پر ہونا چاہئے، لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، ایم کیو ایم سرائیکی صوبے کی قرار داد اسمبلی میں پیش کرسکتی ہے تو مہاجر صوبے کی کیوں نہیں۔

مزید خبریں :