27 مئی ، 2015
دہلی ......بھارت کےآٹھ فٹ ایک انچ لمبے دھرمیندر سنگھ کو تلاش ہے اپنی دلہن کی ۔ لیکن وہ اب تک اس میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں ۔ نام ہے دھرمیندر سنگھ،عمر 32سال ،رہائش بھارتی شہر میرٹھ ،قد ہے 8فٹ ایک انچ اور تلاش ہے دلہن کی ۔ بھارت کے سب سے لمبے شخص کو تلاش ہے ایسی دلہنیا کی جو اس کے ساتھ خوب جچے ، لیکن دھر میندر کی شادی میں سب سے بڑا مسئلہ ان کا قد ہے۔کئی لڑکیاں ان کی زندگی میں آئیں اور گئیں، جن میں سے ابتک انہیں کوئی بھی نہیں بھاسکیں۔دھرمیندر سنگھ جو مقامی پارک میں لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں ،بچے اور بڑے شوق سے اس کے ساتھ تصویر کھینچواتے ہیں ۔مگر دھرمیندر کی زندگی کی تصور مکمل کرنے والی کب تک آئیگی ۔اس کیلئے اسے شاید مزید انتظار کرنا پڑے گا۔