دنیا
28 مئی ، 2015

پاکستانی وقت 2بجکر 18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا

پاکستانی وقت 2بجکر 18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا

مکہ مکرمہ.......پاکستانی وقت کے مطابق 2بجکر 18منٹ اور سعودی عرب کے وقت کے مطابق 12بجکر 18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب دنیا بھر کے مسلمان سورج کو دیکھ کر اپنے اپنے علاقوں میں قبلے کی سمت کا درست تعین کر سکتے ہیں۔ماہر ین فلکیات کے مطابق سورج سال میں 2مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے، سورج خانہ کعبہ کےاوپر 90ڈگری زاویے پرہوتاہےجس سےکعبہ کاسایہ نہیں بنتا۔

مزید خبریں :