کاروبار
10 مئی ، 2012

جولائی تا اپریل : پاکستانیوں نے 10 ارب 87 کروڑ ڈالر وطن بھیجے

کراچی … رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 10 ارب 87 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 1 ارب 83 کروڑ ڈالر زائد ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2011ء سے اپریل 2012ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی بینکاری نظام کے ذریعے بجھوائی گئی رقوم میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 ماہ کے دوران 10 ارب ڈالر کی سطح ْ پر پہنچ گئی ہیں۔ امریکا، یورپی یونین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک ترسیلات بجھوانے میں نمایاں ہیں۔

مزید خبریں :