دلچسپ و عجیب
31 مئی ، 2015

شمسی طیارہ طویل ترین مرحلےمیں چین کےشہرنانجنگ سے امریکا روانہ

شمسی طیارہ طویل ترین مرحلےمیں چین کےشہرنانجنگ سے امریکا روانہ

بیجنگ .....شمسی توانائی سے اُڑنے والاہو ائی جہاز’سولر امپلس ٹو‘ اپنے سفر کے طویل ترین مرحلے میں چین کے شہر نانجنگ سے امریکا روانہ ہو گیا ہے۔ خراب موسم اورطویل انتظار کے بعد آخرکار سولر امپلس ٹو اپنی اگلی منزل امریکی جزیرے ہوائی کے سفر پر چل پڑا ۔ مشرقی چین کے شہر نانجنگ سے طیارے نے اڑان بھری تو زمین پر موجود عملے کے ارکان نے تالیاں بجا کر رخصت کیا۔ سولر امپلس ٹو انتظامیہ کے مطابق جہاز بحرالکاہل پر6 روز مسلسل سفر کریگا ،جس میں طیارے کی توانائی کا واحد ذریعہ شمسی توانائی ہوگی ۔ اور ایک سو تیس گھنٹے میں آٹھ ہزار پانچ سو کلو میٹر سفر طے کرکے ہوائی پہنچ جائیگا۔

مزید خبریں :