دلچسپ و عجیب
11 مئی ، 2012

تائیوان کا منفرد ریسٹورنٹ ،کاروں میں بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے

 تائیوان کا منفرد ریسٹورنٹ ،کاروں میں بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے

تائی پے…این جی ٹی…دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ یہ کوئی گا ڑیوں کا شو روم نہیں بلکہ تائیوان کا ایک منفرد ریسٹورنٹ ہے جہا ں ٹیبل کر سیوں کے بجائے کاروں میں بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔اس ریسٹورنٹ میں مختلف ما ڈلز کی حقیقی گا ڑیو ں کو رکھا گیا ہے جہا ں کھانا کھا نے کیلئے آنے والے افرادکار کا دروازہ کھول کر اس کے اندر بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔ویسے تو دنیا بھر میں لوگ چلتی کار کے اندر بیٹھ کر کھا نا کھاتے ہی ہیں لیکن ریسٹورنٹ کے خوشگوار ما حول میں کاروں میں بیٹھ کر لذیذکھانے سے لطف اندوز ہو نے کا اپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔

مزید خبریں :