دلچسپ و عجیب
11 مئی ، 2012

نئے ما یا کلینڈ ر کی دریا فت سے دنیا کے خاتمے کا نظریہ غلط قرا ر

نئے ما یا کلینڈ ر کی دریا فت سے دنیا کے خاتمے کا نظریہ غلط قرا ر

نیویارک…این جی ٹی…گو ئٹے ما لا کے جنگلا ت میں دریا فت ہو نے والے ما یا تہذیب کے قدیم ترین کلینڈ ر کے مطابق دوہزار با رہ میں دنیا کے خا تمے کانظریے در ست نہیں ہے ۔ آ ٹھ سو سال قبل ِ مسیح کا یہ قدیم ترین کلینڈر ٹیکسا س یو نیور سٹی کے ما ہر ِ آ ثا ر ِ قدیمہ نے گو ئٹے مالا کے علا قے Xultunمیں مو جود ما یا تہذیب کے قدیم شہر سے دریافت کیا ہے جو مختلف سیا ہ اور سرخ رنگو ں سے تصا ویر اور پیچیدہ چا رٹس کی شکل میں دیور ا وں پر کھو دا گیا ہے ۔ پرانے کلینڈرز کے بر عکس یہ نیا دریافت شدہ کلینڈر سن دو ہزار با ر ہ سے کئی ہزار سال آگے کی تاریخو ں پرمشتمل ہے جبکہ اس سے قبل دریا فت ہو نے والے ما یا کلینڈر اکیس دسمبر دو ہزاربار ہ کی تاریخ پر اختتا م پذیر ہو گئے تھے جس نے اس نظریئے کو جنم دیا تھا کہ دنیادو ہزاربارہ میں ختم ہو جا ئے گی۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے کلینڈر کی دریا فت سے یہ با ت واضح ہو گئی ہے اکیس دسمبر دو ہزاربا رہ کو دنیا کے خا تمے کی تاریخ قرا ر دینا صرف ایک غلطی ہے ۔

مزید خبریں :