05 جون ، 2015
نیویارک ......دنیا میں پہلی بار سر کی جلد کی کامیاب پیوندکاری کر لی گئی۔ امریکی ڈاکٹرز نے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران انسانی بال کی نصف موٹائی کے برابر رگوں کو خوردبین کی مدد سے جوڑا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے 55 سالہ رہائشی جیمز بوئسن میں 8 برس قبل لیومیوسرکوما (leiomyosarcoma) نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اس غیر معمولی قسم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد وہ سر کی جلد سے محروم ہو گئے تھے۔علاج کے دوران کھوپڑی کو نقصان پہنچنے کے باعث ان کے دماغ کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا جبکہ اس کے پتے اور گردے کی تبدیلی بھی ضروری تھی ۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جیمز بوئسن کے سر میں 10 انچ بڑا سوراخ تھا یعنی ’سر کے اوپر والا تقریباً پورا حصہ‘جس کے باعث اعضا کی پیوندکاری نہایت ہی مشکل کام تھا ،تاہم ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مائیکروسرجری کے ذریعے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد سر کی کامیاب پیوندکاری کی اور اسی آپریشن کے دوران جیمز بوئسن کو نیا گردہ اور پتہ بھی دیا گیا جو کہ خرابی کا شکار تھا۔ڈکٹرز نے بتایا کہ ایک انچ کے 16 ویں حصے سے بھی چھوٹی رگوں کو خوردبین کی مدد سے جوڑنا مشکل ترین کام تھا اور اس کیلئے ایسے آلات استعمال کیے جیسے ایک عمدہ گھڑی کی تیاری میں استعمال کیے جاتے ہیں۔