11 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…عام طور پر یہ نظارے صرف پاکستان میں ہی دیکھیجاتے ہیں جب پانی کی مین پائپ لائن پھٹتی ہے تو آس پاس کاپورا علاقہ سیلاب سے متاثرہ جیسا منظر پیش کررہا ہوتا ہے تاہم ایسا ہی کچھ نظارہ گذشتہ دنوں برطانوی کاؤٹنی ایسکس میں دیکھنے کو ملا۔برطانوی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے میں پانی کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی بس پھر کیا تھا، جہاں پانی کا100فٹ اونچافوارا پھوٹ پڑا وہیں آس پاس کے علاقے کے تمام گھر اس غیر متوقع بارش میں نہاتے نظر آئے اورپانی چھتوں اور کھڑکیوں سے گھروں کے اندر پہنچ گیا۔پائپ لائن پھٹنے کے بعد مقامی انتظامیہ فوری متحرک ہوگئی اور پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی فوری شروع کروادیا گیا۔