11 مئی ، 2012
لندن …بچوں کو اگر پہلی بار کچھ انوکھا کرنے کو ملے تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ ایسا ہی کچھ اس تصویر میں نظر آنے والے ننھے میاں کے ساتھ بھی ہوا جو پہلی بار جھولا جھولکر اس قدر خوش ہو رہے ہیں کہ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پا رہے۔ اس بچے کو جب جھولے میں باندھا گیا تو وہ جمپ لگاکراس قدر انجوائے کرنے لگے کہ ان کے پاؤں ہی زمین پر نہیں ٹِک رہے ۔ان کی خوشی کا یہ عالم ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ ہوا میں جمپ لگائیں یااپنی ہنسی پر قابو پائیں۔