کاروبار
09 جون ، 2015

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہ سے محروم

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہ سے محروم

کراچی.......پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہے ملازمین کو رمضان سے پہلے تنخواہ مل جائے۔پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو اب تک مارچ، اپریل اور مئی کی تنخواہ نہیں ملی۔ اس حوالے سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیدوار نے کہا کہ ان کی تو کوشش ہے کہ رمضان سے پہلے اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہ مل جائے، کتنے ماہ کی ملے گی، یہ فیصلہ نجکاری کمیشن اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کر نا ہے۔ وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار عارف عظیم نے بتایا کہ ای سی سی کو پاکستان اسٹیل ملز کے لیے 7ارب روپے جاری کرنے کی سمری بھجوا رکھی ہے، جس میں ستمبر تک ملازمین کی تنخواہوں کی رقم بھی شامل ہے۔ اسٹیل ملز کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 80کروڑ روپے بنتی ہے اور فی الحال جب تنخواہ دی جاتی ہے تو الاؤنسز کی کٹوتی کے بعد 48کروڑ روپے ماہانہ جاری ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :