12 جون ، 2015
لاہور ......پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نےبجٹ صوبائی اسمبلی پیش کردیا ۔1447ارب روپے کے بجٹ میں حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے 4سو ارب ،غیر ترقیاتی کاموںپر 733ارب روپے رکھی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ساڑھے 7فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال کی زیر صدارت ہونیوالے بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کررہےہیں،2017ءتک 2ہزار620میگاواٹ بجلی پیداکرنےکاہدف مقررکیا ہے،توانائی کے شعبے کیلئےچین360ارب روپےکی سرمایہ کاری کریگا۔ان کا کہناتھا کہ کل بجٹ کا 27 فیصدیعنی310ارب20کروڑ روپے تعلیم ،166ارب 13 کروڑروپے صحت کے شعبے کیلئے مختص کئے گئے ہیں،2018 ءتک 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف ہے،سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے 15فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی پر 20 ارب روپے خرچ ہونگے ۔اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود عائشہ غوث نے بجٹ تقریر جاری رکھی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 67ارب ،جنوبی پنجاب میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 30ارب،ملتان میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کیلئے بجٹ میں 26ارب روپے رکھے ہیں جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 13ہزار روپے مقرر کی ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں صوبے میں امن و امان کیلئے 109 ارب 25 کروڑ روپے ، عدلیہ کے 18 ارب 11 کروڑ ،محکمہ پولیس کیلئے 94 ارب 62 کروڑ ،بیراجوں کی بحالی کیلئے 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔عائشہ غوث نے اس موقع پر بتایا کہ بلوچستان میں دل کے اسپتال اور شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے 2ارب روپے رکھے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد سمیت بڑےشہروں میں جدیدسہولتوں کیلئے16ارب 36 کروڑ روپےمختص کئے ہیں۔