کاروبار
12 جون ، 2015

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جرمن ڈپٹی فارن مشن

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جرمن ڈپٹی فارن مشن

کراچی.......... جرمنی کے ڈپٹی فارن مشن اسٹیفین اسٹینلے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ،جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر جرمنی کے 20 رکنی اعلیٰ تجارتی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں جس سے نہ صرف جرمنی بلکہ پاکستانی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر جرمنی کے ڈپٹی فارن مشن اسٹیفین اسٹینلے کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستانی عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے، پاکستان کے دورہ کا مقصد پاکستان میں تجارتی مواقعوں کا جائزہ لینا اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

مزید خبریں :