12 جون ، 2015
کراچی.........خیبرپختونخواکےآئندہ مالی سال کےبجٹ کی تفصیلات جیونیوزنےحاصل کرلیں۔ بجٹ کاکل حجم 472ارب روپےرکھاگیاہےجبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر154ارب روپے سےزیادہ رقم خرچ کرنےکی تجویزہے جس میں 30ارب سےزیادہ بیرونی امدادکی رقم بھی شامل ہوگی۔ صوبائی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کاکل بجٹ 472ارب روپےہوگا جورواں مالی سال کے404ارب80کروڑکی نسبت 24فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے154ارب80لاکھ روپےرکھنےکی تجویزہےجس میں 30ارب 80کروڑ80لاکھ روپےبھی شامل ہیں۔ ترقیاتی پروگرام کے1260منصوبوں میں 911جاری اور349نئےمنصوبےشامل ہیں جبکہ رواں مالی سال کےترقیاتی منصوبوں کی تعداد1251ہے، جس میں 711جاری اور540نئےہیں۔ نئی بننےوالی ضلعی حکومتوں کےلئے بجٹ میں25ارب 40کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے سال میں تعلیم کے136منصوبوں پر15ارب 71کروڑ80لاکھ روپےخرچ کرنےکی تجویزہےجورواں سال سےایک ارب 40کروڑ60لاکھ زیادہ ہے۔ تاہم صحت کے 92ترقیاتی منصوبوں کےلئے8ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جورواں مالی سال سے28کروڑروپے کم ہے۔محکمہ داخلہ کے57منصوبوں کےلئے2ارب97کروڑ روپے ،سماجی بہبود، خصوصی تعلیم وترقی خواتین کے26منصوبوں پر52کروڑ30لاکھ روپے ،بہبود آبادی کے12منصوبوں پر34کروڑ90لاکھ روپے ،سیاحت اورکھیلوں کےفروغ کے53منصوبوں پرایک ارب21کروڑ40لاکھ،اقلیتوں کی بہبودکے18منصوبوں پر22کروڑ20لاکھ،مواصلات کے198منصوبوں پر10ارب50کروڑ،دیہی وشہری ترقی کے49منصوبوں پر17ارب28کروڑ75لاکھ،آب رسانی کے24منصوبوں پر5ارب86کروڑ29لاکھ،توانائی وبجلی کے39منصوبوں پر3ارب40کروڑ،صنعتوں کے36منصوبوں پر3ارب20کروڑ57لاکھ اورماحولیات کے8منصوبوں پرصرف4کروڑ90لاکھ روپے خرچ کرنے کی تجویزہے۔