13 جون ، 2015
کوئٹہ......کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کر کے دوافراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منو جان روڈ پر حجام کی دکان پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کر کے محمد رفیق اور محمد عارف نامی دو افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے،واقع کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتال منتقل کردی،جاں افراد کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے اور دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں ۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم مزید کاروائی علاقہ پولیس کررہی ہے۔