پاکستان
13 جون ، 2015

دہشت گردی کے ناسورسے نمٹنے میں لگے ہوئے ہیں،وزیراعلی پنجاب

دہشت گردی کے ناسورسے نمٹنے میں لگے ہوئے ہیں،وزیراعلی پنجاب

لاہور.....وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ صوبے کی ترقی کے لیے اربوں روپے بھی دینا پڑیں تو وہ دیں گے ، اور اس کے لیے ورلڈبینک اور آئی ایم ایف آئیں تو خوش آمدید ، نہ آئيں تو ضرورت نہیں ۔ ملک کا مستقبل سنوارنے کے لیے پیٹ بھی کاٹنا پڑا تو کاٹیں گے ۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےکہاکہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے میں لگے ہوئے ہیں ، ان چیلنجز سے نمٹنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو ہاتھ ملتے رہ جائيں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک گولی ضرب عضب میں دشمن کے خلاف استعمال کی جارہی ہے لیکن اس کے ساتھ ترقی کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ کی گولی بھی استعمال کرنا پڑے گی۔وزیراعلی نے کہاکہ حکومت کے میٹرو بس پروجیکٹس پر بڑی تنقید کی جاتی ہے لیکن اگر غریب عوام کے لیے میٹرو بنانا گناہ ہے تو وہ سوبار یہ گناہ کریں گے ۔

مزید خبریں :