13 جون ، 2015
کراچی........پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے خلاف دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں ناکام بنائیں گے ۔ پاکستان امن کے لیے دوسری قوموں سے تعاون پر تیار ہے ، لیکن اپنے قومی مفادات ، خود مختاری ، حقوق اور قومی وقار کی قیمت پر نہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یہ بات نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹوں میں اعزازی شمشیر اور اسناد و انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی دشمن کی سازش ہے۔ دنیا پاکستان کے سیکیورٹی خدشات سے واقف ہے،قومی مفاد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،آرمی چیف نے عزم ظاہر کیا کہ کہ دشمن کے عزائم کو شکست دیں گے اور ہر قیمت پر پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کا دفاع کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کسی کو پاکستان پر بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرنی چاہیے ۔