پاکستان
13 جون ، 2015

بجٹ میں امن وامان کیلیے خصوصی رقم مختص کی ہے ،اسپیکر سندھ اسمبلی

 بجٹ میں امن وامان کیلیے خصوصی رقم مختص کی ہے ،اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی......اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں امن و امان کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔ الزام لگا کر کسی کی عزت اچھالنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ ماضی میں بھی لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اگر کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ عوام کے پاس کھانے کے لیے نہیں اور حکومت اپنےاخراجات کم کرنے بجائے انہیں بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا سندھ فوج کی موجودگی میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے دوبارہ انتخابات کرائے جانے چاہیے، اگرایسا نہ ہوا تو سول وار شروع ہوجائے گی۔

مزید خبریں :