پاکستان
13 جون ، 2015

اہم حلقوں کے فارم 15 سے متعلق رپورٹ انکوائری کمیشن کو موصول

  اہم حلقوں کے فارم 15 سے متعلق رپورٹ انکوائری کمیشن کو موصول

اسلام آباد.........صوبائی اسمبلی کی اہم نشستوں کے فارم 15 سے متعلق انکوائری کمیشن کو مزید تفصیلات موصول ہو گئی ہیں جس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حلقہ پی پی 159وزیراعلی ٰ کے 152 میں سے 67 پولنگ اسٹیشنز سے فارم 15 غائب پائے گئے ہیں جبکہ 132 تھیلے کھلے ملے ہیں ۔ صوبائی اسمبلی کی اہم نشستوں پر انتخابات کے فارم 15 سے متعلق انکوائری کمیشن کو موصول ہونے والی رپورٹ کی مزید تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کر لیں جس کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حلقہ پی پی 159 کے 152 میں سے 67 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب اور 132 تھیلے کھلے پائے گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے حلقہ پی پی 70 کے 133 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے حلقہ پی پی 151 کے 161 میں سے 66 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب اور 24 تھیلے کھلے پائے گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان کے حلقہ پی پی 184 کے تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ موجود ہے ۔ ق لیگ کے چودھری مونس الہی کے حلقہ پی پی 110 کے 141 پولنگ اسٹیشنز میں سے 64 کے فارم 15 غائب اور 37 کے تھیلے کھلے پائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے حلقہ پی کے 13کے 113 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 کے فارم 15 غائب ہیں۔ اسپیکر کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 35 کے106 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 1 پولنگ اسٹیشن سے فارم 15 غائب ہے۔ کے پی کے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے حلقہ پی کے 66 کے 104 پولنگ اسٹیشنز میں سے 44 کے فارم 15 غائب ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے حلقہ پی ایس 29 سے انکوائری کمیشن کو تاحال کوئی ریکارڈ موصول نہیں ہوا ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے حلقہ پی ایس 9 کے 105 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے فارم 15 غائب ہیں۔ سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن اظہار الحسن کے حلقہ پی ایس 99کے112 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے فارم 15 غائب ہیں۔نثار احمد کھوڑو کے حلقہ پی ایس 36 کے 159 پولنگ اسٹیشنز میں سے 59 کے فارم 15 غائب ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک کے حلقہ پی بی 48 کے 55 میں سے 18 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں جبکہ 4 پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے ہی غائب ہیں۔

مزید خبریں :