13 جون ، 2015
لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ آبادی کا60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔اگلے3سال میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانےکاہدف مقررکیا ہے۔نوجوانوں کو ہنرمند بنا دیا تو دنیا کی کوئی قوم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکےگی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نےایکسپو سنٹرلاہورمیں ٹیوٹااسکل ڈویلپمنٹ کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ الٹےہوں یاسیدھے،ہمیں یہ ہدف ضرور حاصل کرنا ہے۔ان کاکہناتھاکہ سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔ٹیوٹا پوری ذمےداری کے ساتھ یہ کام کر رہا ہے،نوجوانوں کو مواقع میں بدلنے کا چیلنج قبول نہ کیاتو ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔شہباز شریف نےکہاکہ بھکاریوں کی دنیا میں کہیں عزت نہیں ہوتی۔نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرکےمستقبل روشن بناناہے۔ پیٹ کاٹ کر بھی ان پر سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نےکہاکہ مخالفین کہتےہیں،میٹرو پر اربوں روپے لگا دیئے،یہ عوامی فلاحی منصوبہ ہے،عام آدمی کو معیاری سفری سہولتیں دینا گناہ ہے، تو یہ گناہ سو بارکریں گے۔