پاکستان
13 جون ، 2015

شیخوپورہ: دریا میں ڈوب کر 2 کمسن بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ: دریا میں ڈوب کر 2 کمسن بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ......شیخوپورہ کے علاقے سیدوالا میں 2 کمسن بچوں سمیت 3افراددریائےراوی میں ڈوب کرجاں بحق ہو گئے ،ماں اوراس کے ایک بچے کوبچالیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق کراچی کی رہائشی کرن بی بی بچوں کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں منانے بہن کے گھرسید والا آئی ہوئی تھی، ان کی فیملی پکنک منانے دریائے راوی پرگئی جہاں نہاتے ہوئے10 سالہ زارا شیخ اور 7سالہ صمد شیخ گہرے پانی میں چلے گئےاور ڈبکیاں کھاتے ہوئے ڈوب گئے، بچوں کو بچانے کی کوشش میں 22 سالہ رکشہ ڈرائیور ابرار بھی ڈوب گیا،مقامی لوگوں نے کرن بی بی اوراس کے 13 سالہ بیٹے سمیع کو بچالیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :