پاکستان
13 جون ، 2015

پولیس افسر راؤانوار کی ریکی کا الزام ،4 مبینہ ملزمان مقابلے میں ہلاک

پولیس افسر راؤانوار کی ریکی کا الزام ،4  مبینہ ملزمان مقابلے میں ہلاک

کراچی......کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب پولیس افسر راؤانوار کی نقل و حرکت پرنظر رکھنے والے 4 ملزمان کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ،پولیس کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب ملزمان کا پولیس سے مقابلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 4ملزم ہلاک ہوگئے،راؤانوار کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت مہر بادشاہ ، حیدر علی ،قاری عالمگیر اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم جماعت الااحرار اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔قاری عالمگیر کو کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں :