13 جون ، 2015
راولپنڈی.......پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دتہ خیل میں بیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں بیس دہشتگرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فضائی کارروائی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دتہ خیل میں کی گئی تھی جس میں بیس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔