پاکستان
14 جون ، 2015

متحدہ کی ہڑتال اپیل،سندھ کے کچھ شہروں میں دکانیں بند

  متحدہ کی ہڑتال اپیل،سندھ کے کچھ شہروں میں  دکانیں بند

حیدر آباد........سندھ بجٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل پر صوبے کے کچھ شہروں میں صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں بند ہیں ۔ایم کیو ایم نے صوبائی بجٹ کے خلاف آج آدھے دن کی شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ حیدر آباد میں صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں بند ہیں ۔ بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہونےسے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ۔ میر پور خاص اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور پیٹرول پمپ بند ہیں ۔سکھر میں بھی صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں بند ہیں ۔نواب شاہ ، ٹنڈو محمد خان اور جیکب آباد سمیت کئی شہروں میں حالات معمول کے مطابق ہیں جہاں دکانیں اور بازار کھلے ہیں۔

مزید خبریں :