پاکستان
14 جون ، 2015

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

لاہور.......ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے جبکہ وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جروی طور پر ابر آلود ہے۔گرمی اور لوڈشیدنگ سے شہری پریشان ہیں۔ملک کےمختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،سندھ میں حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ،ٹھٹھہ، دادو، جیکب آباد میں گرمی اپنا زور دکھا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی جی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں سبی اور قلات میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :