صحت و سائنس
14 جون ، 2015

سوبھراج اسپتال میں کل بلڈ بنک کا افتتاح کیاجائے گا

کراچی ......ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر انتظام پیر 15جون کودوپہرساڑھے بارہ بجے سوبھراج اسپتال میں بلڈ بنک اور لیبارٹری کا افتتاح کیاجائے ۔بلڈ بنک کی تشکیل جد ید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جبکہ لیبارٹری میں مریضوں کیلئے مختلف ٹیسٹ رعایتی نرخ پرکرانے کی سہولت موجود ہوگی ۔بلڈ بنک اور لیبارٹری کی افتتاحی تقریب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، خدمت خلق فائونڈیشن کے ٹرسٹیز ، عمائدین شہر اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

مزید خبریں :