15 جون ، 2015
کراچی.......جامعہ کراچی کے پروفیسر وحید الرحمان کےقتل کے ملزم کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نےقتل کے ملزم سمیع الزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں بھی ملوث ہے۔