15 جون ، 2015
کراچی......سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پانی کے مسئلے کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا۔ پچاس میگاپراجیکٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی منصوبہ نہیں،اگر شہری اور دیہی کے فرق کو ختم نہیں کیا گیا تو مسلسل احتجاج کیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی پچھلے بجٹ کی کاپی ہیں۔نثار کھوڑو نے مذاکرات کی دعوت دی ہے،ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔اس بار مذاکرات ہوں، فوٹو سیشن نہ ہو۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بجٹ میں پیش کیے جانے والے پچاس میگاپراجیکٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگر شہری اور دیہی کے فرق کو ختم نہیں کیا گیا تو مسلسل احتجاج کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے کوتبدیل کئے بغیر افتتاح کردیا گیا۔ حکومت نے اگر ہماری تجاویز نہیں مانیں تو معاملہ عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔