15 جون ، 2015
کراچی......ایگزیکٹ کیسے ڈگریاں بیچتی تھی اس حوالے سے جیونیوز نے 2 ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگ حاصل کرلی۔ ایگزیکٹ ملازمین اور امارات میں موجود 2 کلائنٹس کی گفتگو سامنے آگئی۔ کال ریکارڈنگ کے مطابق کال ایجنٹس پرانے کلائنٹس سے کبھی ہزاروں کبھی لاکھوں ڈالر نکلواتے تھے،کال ایجنٹس اپنے کلائنٹس پر دباؤ ڈالتے تھے، انہیں بلیک میل بھی کرتے تھے،کلائنٹس منتیں کرتے تھے لیکن ایگزیکٹ والے کوئی بات نہیں سنتے تھے۔ یہ اہم انکشافات دیکھیے آج رات جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں۔