پاکستان
15 جون ، 2015

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی باتوں کے ہٹلر اور مسولینی ہیں،وزیرطلاعات

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی باتوں کے ہٹلر اور مسولینی ہیں،وزیرطلاعات

اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک توانا ملک ہے، اگر کسی نے ہماری سرحد کے اندر قدم رکھا تو واپس اپنے قدموں پر نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی باتوں کے ہٹلر اور مسولینی ہیں لیکن اب وہ دور نہیں کہ ہمسائے پر چڑھ دوڑا جائے۔

مزید خبریں :