پاکستان
15 جون ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پرماسکو پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پرماسکو پہنچ گئے

ماسکو .......پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پرماسکو پہنچ گئے ہیں۔ روسی فوجی دستے نے انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روس پہنچنے کے بعد آرمی چیف کو کریملن میں استقبالیہ دیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے روس میں فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ روس کے فوجی بینڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے روس کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید خبریں :