پاکستان
15 جون ، 2015

آزاد کشمیر میں جیونیوز کی بندش کے خلاف پی ایف یو جے کا احتجاج

آزاد کشمیر میں جیونیوز کی بندش کے خلاف پی ایف یو جے کا احتجاج

مظفر آباد........آزاد کشمیر میں جیونیوز کی بندش کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر صحافیوں نے اسمبلی کے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کیا۔ قانون ساز اسمبلی کے سامنے مظاہرے سے خطاب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ملک کے باقی ٹی وی چینل بھی وہ نقشہ دکھا چکے ہیں جس پر جیو کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار ہمارا بنیادی حق ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر طارق فاروق چوہدری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے احتجاج کا تاثر،کنٹرول لائن کے دوسری جانب اچھا نہیں جاتا، اس لیے حکومت کو آزادی اظہار پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔ ادھر میرپورآزادکشمیر میں بھی جیونیوز کی بندش کے خلاف صحافی سراپا احتجاج بنے رہے۔ پی ایف یو جے کی کال پر کشمیر پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صحافیوں نے جیونیوز کی بندش کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میں جنرل سیکرٹری کشمیر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کامران بخاری نے کہا کہ حکومت جیو ٹی وی کی بندش کا فیصلہ واپس لے ورنہ وزیر اعظم آزا دکشمیر کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :