پاکستان
15 جون ، 2015

98فیصد غریب،متوسط طبقےپر مراعات یافتہ طبقے کا قبضہ ہے،الطاف حسین

98فیصد غریب،متوسط طبقےپر مراعات یافتہ طبقے کا قبضہ ہے،الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہناہےکہ، ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت اس وقت آئے گی جب عوام منتخب وزیراعظم کا نام جانیں گے، ملک کا 98فیصد غریب اور متوسط طبقہ ہے، جس پر مراعات یافتہ طبقے نے قبضہ کررکھا ہے۔ ایم کیوایم یوتھ ونگ کے تحت اے پی ایم ایس او کے 37 ویں یوم تاسیس کےموقع پر الطاف حسین نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ، اللہ تعالیٰ کے سوا دنیا کی کوئی بھی طاقت ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتی اور جو ایم کیوایم سے ٹکرائے گا وہ خود پاش پاش ہوجائے گا۔ الطاف حسین کاکہناتھاکہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر قدغن لگا رہےہیں۔ ایم کیوایم کے دشمن عناصرمیری تقریرسے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے، اس طرح ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔

مزید خبریں :