پاکستان
15 جون ، 2015

پاکستان جلد جے ایف 17 لڑاکا طیارے برآمد کرنے والا ہے :برطانوی جریدہ

پاکستان جلد جے ایف 17 لڑاکا طیارے برآمد کرنے والا ہے :برطانوی جریدہ

پیرس .......پیرس ایئر شو میں پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈر کا پہلا آرڈر مل گیا، یہ طیارہ 2017ء میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا،قوم کے قابل فخر انجینئروں نے دفاعی میدان میں ایک اور معرکہ سر کر لیا،پیرس ائیر شو میں نمائش کے لئے رکھے گئے پاکستان کے تیارکردہ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں نے دھوم مچادی۔ پاکستان بہت جلد لڑاکا طیارے برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہونے والا ہے۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ طیارے 2017ءمیں ڈیلیورکئے جائیں گے، تاہم انہوں نے ملک کا نام اور طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ جریدے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے ان طیاروں کی فروخت میں تاخیر کی گئی۔ ایئرکموڈور خالد محمود کے مطابق 11 ممالک جے ایف 17لڑاکا طیارے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ پیرس شو ان طیاروں کی ڈیلنگ کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔ رواں برس دنیا کے سامنے آنے والے ان طیاروں کی تیاری میں 58 فیصد پاکستان اور 42 فی صد چین کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :