15 جون ، 2015
پشاور........خیبرپختونخواحکومت نے487ارب 88کروڑروپےسےزیادہ کا آئندہ مالی سال کےبجٹ کااعلان کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ مظفرسیدنےبجٹ تقریرمیں آ ئندہ مالی سال کی تفصیلات پیش کیں۔بجٹ کامجموعی حجم 487 ارب 88 کر وڑ 40 لا کھ روپے ہے۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے 97 ارب 54 کروڑ22 لاکھ روپےسےزیادہ، صحت کیلئے 29 ارب95کروڑ،پولیس کےلیے32ارب74کروڑ،زراعت کیلئے 13 ارب51کروڑروپے،ما حو لیا ت و جنگلا ت کیلئے ایک ارب83 کروڑ78 لا کھ روپے سےزیادہ رقم رکھی گئی ہے۔ پنشن کیلئے 36 ارب99 کروڑ30لاکھ 25 ہزار روپے مختص ہیں۔ گندم پر سبسڈی کیلئے 12 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیےجائیں گے، سالانہ تر قیا تی پر وگرام کےلئے174 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ روپےمختص ہیں جس میں 32ارب 88کروڑسےزیادہ غیرملکی امدادبھی شامل ہے۔ بجٹ میں سر کا ری ملا زمین کیلئے ہا ؤسنگ فاؤنڈیشن کے قیام کااعلان کیاگیاہے۔ ضلعی حکومتوں کے لئے 42ارب روپے سے زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے 57 منصو بو ں پر 30 ارب 50 کروڑ روپےخرچ ہوں گے۔ تکنیکی مہا رت کے حا مل نو جوانوں کو 20 لاکھ روپےتک قرضہ کی فراہمی کااعلان کیاگیا ہے۔گریڈ15تک کےسرکاری ملازمین کواگلےگریڈمیں ترقی دینےاور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصدایڈہاک ریلیف کااعلان کیاگیا ہے۔ بجٹ کےمطابق خیبرپختونخواکوآئندہ مالی سال میں 250ارب89کروڑ27لاکھ روپے ملنے کاامکان ہے جبکہ بدامنی کےخلاف جنگ کےاخراجات کی مدمیں 30ارب14کروڑ65لاکھ ملنےکی توقع ہے۔اسی طرح جنوبی اضلاع میں تیل وگیس پررائلٹی سے19ارب اورخدمات پرجنرل سیلزٹیکس سے14ارب اوردیگرمحاصل سے37ارب 12کروڑروپےبجلی کےخالص منافع کی مدمیں 17ارب اس کےبقایاجات کی مدمیں 51ارب 87کروڑروپےملنےکاامکان ظاہرکیاگیاہے۔