15 جون ، 2015
پشاور.......خیبر پختونخوا کے پیرا میڈیکل ا سٹاف کا مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپ گریڈیشن کی سمری پردستخط تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دھرنے کے باعث خیبرروڈ ٹریفک بند کردیا گیا ہے، جس کے بعد ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا۔اس صورت حال کے بعد پشاور کے علاقوں جیل روڈ،گورنر ہاؤس، ایف سی چوک اور دیگر شاہراؤں پر ٹریفک جام ہوگیا۔