پاکستان
15 جون ، 2015

وفاق کراچی کے مسئلے پر صوبائی معاملات میں مداخلت کررہا ہے،چیئرمین سینیٹ

وفاق کراچی کے مسئلے پر صوبائی معاملات میں مداخلت کررہا ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد.........چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر وفاق کے مسلسل اجلاس صوبائی معاملات میں مداخلت ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے یہ بات سینیٹ اجلاس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر ڈی جی رینجرز کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس لائیں اور حکومت 17 جون کو جواب دے۔ اس سے پہلے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کراچی میں 230ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ڈی جی رینجرز سندھ کےبیان پر تحریک التوا پیش کی۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ جرائم میں سیاسی عناصر بھی ملوث ہیں لیکن ان کے نام ظاہر نہیں کیے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ رینجرز کو 4 ماہ کے لیے کراچی میں لایا گیا تھا، اب 2 سال گزر گئے ہیں، ایوان نے مخالفت کے باوجود تحفظ پاکستان بل منظور کیا، رینجرز کو وسیع اختیارات دیے گئے جن کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ فرحت اللہ بابر نےڈی جی رینجرز کے بیان سے متعلق تحریک التوا ایوان میں منظوری کے لیے پیش کی۔وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ کراچی آپریشن کا کپتان وزیر اعلیٰ سندھ کو بنایا گیا تھا، ڈی جی رینجرز کے بیان کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :